اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کر لی

datetime 31  جنوری‬‮  2016 |

آکلینڈ(نیوز ڈیسک)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ ، بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز کو میچ جیتے کیلئے 291رنز کا ہدف دیا نیوزی لینڈ کے ایڈن پارک آکلیند میں بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ نیوزی لینڈ نے 35.3 اوورزمیں 210 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، جب خراب موسم کے باعث میچ روکا گیا تو کیویز کو جیت کے لئے 87 گیندوں پر 81 رنز درکار تھے لیکن ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق بارش سے متاثرہ میچ کو 43 اوورز تک محدود کردیا گیا اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 45 گیندوں پر 53 رنز کا ہدف ملا۔بلیک کیپس کی جانب سے برینڈن میک کولم اور مارٹن گپٹل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں عامر نے میک کولم کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد گپٹل اور ولیمسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 165 رنز تک پہنچا دیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 159 رنز کی شراکت ہوئی، گپٹل 82 رنز بنا کر اظہر علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ کین ولیمسن بھی 84 رنز بنا کر اظہر علی ہی کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئے۔ محمد عامر نے 5 رنز پر ہنری نکولس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جب کہ گرانٹ ایلیٹ 10 کے انفرادی اسکور پر شعیب ملک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو امپائر نے بارش کے باعث میچ روک دیا۔ 41 ویں اوور میں وہاب ریاض نے لیوک رونکی کو 20 رنز پر کلین بولڈ کیا۔قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 47.3 اوور میں 290 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی اوپنرز ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 20 رنز پر دونوں اوپنرز آؤٹ ہو کر ڈریسنگ روم میں جا بیٹھے۔ اس کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 134 رنز کی شراکت قائم ہوئی، 154 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انجری کے باعث پہلے 2 ون ڈے میں شرکت نہ کرنے والے شعیب ملک نے 32 رنز اسکور کئے جب کہ بابر اعظم 83 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ سرفراز احمد نے 41 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد رضوان 16 اور وہاب ریاض 11 رنز بنا سکے۔ کورے اینڈرسن 35 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 3، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہنری نے 2، 2 جب کہ کورے اینڈرسن اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…