اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تیسران ون ڈے میںنیوزی لینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 3وکٹوں سے ہرا دیا۔پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی بارش آن ٹپکی ،نیوزی لینڈ کو دئیے گئے ہدف کوکم کر کے 263رنز 43اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔پاکستان نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی ۔گرین شرٹ کے بابر اعظم 83، محمد حفیظ76،سرفراز احمد 41رنز بناکر ٹاپ اسکورررہے،کیویز کے ملن نے 3،ہنری اوربولٹ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پہلی وکٹ ہی 16رنز پر گر گئی جبکہ احمد شہزاد12رنز بناکر بولٹ کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے،20کے اسکور پر دوسری وکٹ بھی گر گئی ، اظہر علی اسکور میں 3رنز کا اضافہ کرکے ہینری کا شکار بنے۔تیسری وکٹ پر بابر اعظم اور محمد حفیظ نے 134رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ،دونوں بلے بازوں نے وکٹ کے چاروں جانب خوبصورت اسٹروک کھیلے،5چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 76رنز بنانے والے محمد حفیظ 154کے مجموعی اسکور پر کیچ آٹ ہوگئے ،ان کی وکٹ سینٹنر کے حصے میں آئی۔چوتھی وکٹ پر شعیب ملک اور بابر اعظم نے 61رنز کی شراکت قائم کی ،اس موقع پر شعیب ملک 32رنز بناکر بولٹ کی گیند پر کیچ آٹ ہوگئے ،اس وقت ٹیم کا اسکور 31اوورز میں 215رنز تھا،پانچویں 227رنز پر گر گئی جبکہ 83رنز بنانے والے بابر اعظم ہینری کی گیند پر کیچ آٹ ہوگئے ،انہوں نے اننگ کے دوران 10چوکے ایک چھکا بھی مارا۔چھٹی وکٹ 256کے اسکور پر گر گئی جب محمد رضوان صرف رنز کا اضافہ کرنے کے بعد رن آٹ ہوگئے۔اس کے بعد سرفراز احمد اور وہاب ریاض نے اسکور میں 23رنز کا اضافہ کیا،ساتویں وکٹ وہاب ریاض کی گری،وہ 11رنز بناکر اینڈرسن کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے تو مجموعی اسکور44اعشاریہ 2میں 279رنز تھا ،اس کے بعد باقی تین کھلاڑی محمد عامر 1،راحت علی صفراور سرفراز احمد 41رنز بناکر ملن کا شکار بننیتو ٹیم کا مجموعی اسکور47اعشاریہ 3اوورز 290رنز آل آوٹ تھا۔