پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شعیب ملک کے لئے افسوناک خبر

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق نیوز ی لینڈ کے خلاف پہلے و ن ڈے سے قبل پاؤں کی انجری کا شکار ہونے والے سابق کپتان شعیب ملک ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ٹریننگ سیشن کے دوران آل راؤنڈر کا فٹنس ٹیسٹ ہو گا جس کے بعد انہیں میچ کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کیا جائیگاسابق کپتان کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں محمد رضوان یا اسد شفیق کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ ٹینس ویمنزڈبلز کی عالمی نمبر ایک جوڑی ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگیز نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں چیک ری پبلک جوڑی کو شکست دے کر ایک اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگیز اور بھارت کی ثانیہ مرزا نے اینڈریا ہلاویکوا اور لوسی ہراڈیکا پر مشتمل چیک ری پبلک جوڑی کو62 منٹ مقابلے کے بعد 7۔6 اور 6۔3 سے اسٹریٹ سیٹ شکست دے دی۔پہلے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ثانیہ مرزا نے بہترین کھیل کے ذریعے جیت کو یقینی بنایا۔مارٹینا ہنگیز کو پہلے سیٹ کے اختتام پر دائیں بازوں پر درد کے باعث طبی امداد کی ضرورت پڑی لیکن میچ پر کوئی اثر نہیں پڑا۔واضح رہے مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا اور کروشیا کے آئین ڈوڈگ نے مارٹینا ہنگیز کی جوڑی کو شکست دے دی تھی جبکہ ہنگیز کی جوڑی مکسڈ ڈبلز کی دفاعی چمپئن تھی۔یہ مارٹینا ہنگیز کیلئے 12 واں جبکہ ثانیہ کا تیسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے، ثانیہ مرزا نے یہ تینوں ٹائٹل سوئس کھلاڑی کے ساتھ گزشتہ برس حاصل کئے دونوں کھلاڑیوں نے اب تک 36 ڈبلز میچوں میں کامیابی حاصل کی ٗ ویمبلڈن اور یو ایس اوپن میں بھی ان کی حکمرانی ہے۔آسٹریلین اوپن سے قبل انھوں نیبرسبین اور سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مسلسل کامیابی حاصل کی تھی اور یہ ان کا مسلسل تیسرا ٹائٹل ہے ۔ثانیہ مرزا کا فتح کے بعد کہنا تھا کہ ہم نے شاندار سال گزارا ہے، میں اپنی ساتھی کھلاڑی کی مشکور ہوں۔ساتھی کھلاڑی کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور آپ کے ساتھ یہ سارے ریکارڈ حاصل کرنا شاندار ہے۔مارٹینا ہنگیزنے چیک ری پبلک جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ڈبلز کے دوگرینڈ سلیم جیتے ہیں اور آپ بڑے مشکل حریف تھے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…