پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سے کبھی غداری نہیں کی ٗدانش کنیریا

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فکسنگ کے الزام میں پابندی کا شکار دانش کنیریا نے کہاہے کہ پاکستان سے کبھی غداری نہیں کی ٗ میرا بھگوان پر بھروسہ ہے ٗ ایک دن شفاف آدمی کے طورپر کھڑا ہونگا ٗ میرے خلاف بنائی گئی گندی فضا ختم ہوگی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دانش کنیریا کو 2012 میں فکسنگ کے لیے ساتھی کھلاڑیوں کو ترغیب دلانے کے الزام میں تاحیات پابندی کی سزا دی گئی جس کیلئے کسی کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی۔ایک انٹرویو میں دانش کنیریا نے کہاکہ مجھے بھگوان پر پورا بھروسہ ہے کہ میں ایک دن شفاف آدمی کے طورپر کھڑا ہوں گا اور میرے خلاف بنائی گیا گندی فضا ختم ہو گی۔کنیریا کے مطابق ان کا جرم ابھی تک عدالت میں ثابت کرنا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) نے ان پر تاحیات پابندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔کنیریا پر الزام ہے کہ انھوں نے ایسیکس کاؤنٹی میں ساتھی کھلاڑی مارون ویسٹ فیلڈ کو اسپاٹ فکسنگ کے لیے اکسایا ہے۔کنیریا کے مطابق ویسٹ فیلڈ کی گواہی پر انگلینڈ کے بورڈ نے مجھ پر تاحیات پابندی عائد کی لیکن اس کے علاوہ کوئی اور ثبوت نہیں ہے، کیا ان کے پاس کوئی ثبوت ہے، کیا ایسیکس پولیس نے مجھے شفاف قرار دیتے ہوئے جانے کی اجازت نہیں دی تھی ۔کنیریا کا کہنا تھا کہ انھیں انگلینڈ کے عدالتی نظام پر مکمل اعتماد ہے لیکن یہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ ہے جو میرے ساتھ متعصبانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے جس کے باعث مجھے تاحیات پابندی کا سامنا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…