لاہور(نیوزڈیسک) سیاست کے میدان میں ٹف اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والی پی ٹی آئی کرکٹ کے عملی میدان میں بھی اتر آئی ہے۔ پی ٹی آئی اب پی سی بی کی پریشانی کو دور کرے گی اور تلاش کرے گی بہترین فاسٹ باؤلر، جو مستقبل میں پاکستان کرکٹ کی نمائندگی کرے گا۔اس مقصد کے لئے پہلے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز لاہور سے ہو گا، جس کا سلسلہ گوجرانوالہ، فیصل آباد اور اسلام آباد تک پھیلایا جائے گا اور اس میں سولہ سے پچیس سال تک کی عمر کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کریں گے۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سامنے آنے والے پانچ بہترین باؤلرز کو سلیکٹ کر کے پی سی بی کو ریفر کیا جائے گا اور نوجوان ٹیلنٹ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ بہتر ین باؤلر کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے روزگار بھی ملے گا۔اس سلسلے کا پہلا کیمپ بیس اور اکیس فروری کو لاہور میں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں لگے گا۔ذرائع کے مطابق عمران خا ن نے یہ فیصلہ اس لئے کیاہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مختلف ایونٹس میں پے درپے شکست کھائی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں