نیپیئر(نیوزڈیسک)دوسرا ون ڈے،شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر آگئی، پاکستان اور نیوزی لینڈ میں ٹاس تاخیر کا شکار، صبح سے بارش کا سلسلہ جاری گراﺅنڈ کو کورز سے ڈھانپ دیاگیا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج 28جنوری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز صبح چھ بجے ہونا تھامگر اب اس میں تاخیر کا امکان ہے ،کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے میدان میں اترنے والی متوقع پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام جاری کردیئے ہیں ،میدان میں اترنے والی پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں آج اظہر علی(کپتان) احمد شہزاد، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد رضوان، سرفراز احمد(وکٹ کیپر) عماد وسیم، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان شامل ہونگے۔پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو 70رنز سے شکست دی۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (آج)28 جنوری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے نیوزی لینڈنے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیت لی۔ادھر قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ دوسرے میچ میں حکمت عملی کے تحت میدان میں اترینگے اور غلطیاں نہیں دہرائینگے۔