بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اہم کھلاڑی نے اچانک ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عمران فرحت نے مسلسل نظرانداز کئے جانے کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے 32 سالہ بیٹسمین عمران فرحت کافی عرصے سے ٹیم میں جگہ نہیں بنا پارہے تھے جس کے باعث انہوں نے عالمی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران فرحت نے آخری مرتبہ فروری 2013 میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جب کہ برمنگھم میں جنوبی افریقا کے خلاف 2013 میں انہوں نے آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا جس کے بعد سے وہ ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔عمران فرحت نے اپنے کیرئیر میں 40 ٹیسٹ میچز میں 3 سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی بدولت 32 کی اوسط سے 2400 رنزبنائے جب کہ انہوں نے 58 ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں ے 30.69 کی اوسط سے ایک ہزار 719 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ محدود اوورز کی طرز کی کرکٹ میں عمران فرحت نے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کے لئے 76 رنز بنائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…