بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین نیوزی لینڈمیں اب تک42ون ڈے میچزکھیلے گئے

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین نیوزی لینڈمیں11فروری 1973ء سے اب تک42ون ڈے میچزکھیلے گئے جن میں سے15میچ پاکستان نے جیتے،24میچ نیوزی لینڈنے جیتے،ایک میچ برابراور2 میچ ڈراہوئے۔نیوزی لینڈمیں نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب38.75فیصداورنیوزی لینڈکاکامیابی کاتناسب61.25فیصدہے۔دونوں ٹیموں کے مابین نیوزی لینڈمیں کھیلے گئے آخری تینوں ون ڈے میچ نیوزی لینڈنے جیتے۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلاون ڈے انٹرنیشنل میچ11فروری1973ء کوکرائسٹ چرچ میں کھیلاگیاجونیوزی لینڈنے22رنزسے جیتااس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان انتخاب عالم تھے۔

پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں زیادہ رنزبنانے کا اعزاز پاکستان کے انضمام الحق کو حاصل
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں زیادہ رنزبنانے کاپاکستان کے انضمام الحق کے پاس ہے ۔انہوں نے45میچوں کی42اننگزمیں34.67کی اوسط سے1283رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور9نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 137 رنزناٹ آؤٹ ہے۔دوسرے نمبرپرپاکستان کے ہی سعیدانور نے32میچوں کی32اننگزمیں45کی اوسط سے1260رنزبنائے جن میں4 سنچریاں اور7نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور113*رنزناٹ آؤٹ ہے۔تیسرے نمبرپرنیوزی لینڈکے سٹیفن فلیمنگ نے35میچوں کی 34 اننگز میں 34.06کی اوسط سے1090رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور5نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور115*رنزناٹ آؤٹ ہے۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے شاہدآفریدی نے38میچوں کی35اننگزمیں32.66کی اوسط سے1078رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور9نصف سنچریاں شامل ہیں انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور108رنزناٹ آؤٹ ہے۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے سلیم ملک نے43میچوں کی41اننگزمیں34کی اوسط سے1054رنزبنائے جن میں8نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور83رنز ہے۔

پاکستان اورنیوزی لینڈکے مابین ون ڈے میچوں میں زیادہ وکٹیں لینے کااعزازپاکستان کے وقاریونس کو حاصل
لاہور(نیوز دیسک)پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں زیادہ وکٹیں لینے کااعزازپاکستان کے وقاریونس کے پاس ہے۔وقاریونس نے37میچوں میں1789گیندوں پر1252رنزدے کر15.84کی اوسط سے79وکٹیں لیں۔دوسرے نمبرپرپاکستان کے وسیم اکرم نے38میچوں میں1837گیندوں پر1187رنزدے کر18.54کی اوسط سے64وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرنیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن نے24میچوں میں1105گیندوں پر819رنزدے کر21کی اوسط سے39وکٹیں لیں۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے عبدالرزاق نے41میچوں میں1653گیندوں پر1332رنزدے کر34.15کی اوسط سے39وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپرنیوزی لینڈکے ڈی ایل ویٹوری نے30میچوں میں1503گیندوں پر1075رنزدے کر29.05کی اوسط سے37وکٹیں لیں۔

پاکستان اورنیوزی لینڈکے مابین زیادہ ون ڈے میچوں میں کپتانی کرنے کااعزازسٹیفن فلیمنگ کو حاصل
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین ون ڈے میچوں میں زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے کااعزازسٹیفن فلیمنگ کے پاس ہے انہوں نے 22 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے12میچ جیتے،10میچ ہارے انکی کامیابی کا تناسب54.54فیصدہے۔دوسرے نمبرپرپاکستان کے وسیم اکرم نے 12 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے9میچ جیتے،3میچ ہارے انکی کامیابی کاتناسب75فیصدہے۔تیسرے نمبرپرنیوزی لینڈکے لی گریمن نے11میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے3میچ جیتے،8میچ ہارے انکی کامیابی کاتناسب27.27فیصدہے۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے عمران خان نے11میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے6میچ جیتے،5میچ ہارے انکی کامیابی کاتناسب54.54فیصدہے۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے جاویدمیاں دادنے 11میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے5میچ جیتے،5میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا انکی کامیابی کاتناسب50فیصدہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…