لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوز ی لینڈ کے خلاف پہلے و ن ڈے میچ سے قبل زخمی ہونے والے سابق کپتان شعیب ملک ابھی تک فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں ہیں جس کے بعد ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف جمعرات کو شیڈول دوسرے ایک روز میچ میں شرکت بھی مشکو ک ہوگئی ہے۔ آل راؤنڈر کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں محمد رضوان یا اسد شفیق کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ۔