کینبرا(نیوزڈیسک)آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے ویرات کوہلی نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑادیں۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران ، اسٹیون اسمتھ کا کیچ پکڑنے کے بعد ویرات کوہلی آپے سے باہر ہوگئے۔کوہلی نے کیچ پکڑتے ہوئے خوب غصے کا اظہار بھی کیا۔ آسٹریلوی بلے باز کو نازیبا جملے کسے اور پویلین کی جانب روانہ ہونے کے اشارے بھی کرتے رہے۔آئی سی سی تو دور کی بات میچ ریفری نے بھی کچھ کرنے کی زحمت نہ کی، لگتا یوں ہے، سارے قاعدے قوانین صرف پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے ہیں۔بھارتی کرکٹرز کچھ بھی کریں ان پرانگلی اٹھانا آسان نہیں۔ ۔