دبئی (نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ۔20کے آخری کپتان شاہد آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈنے پاکستان کوشکست دی ۔کیاشاہد آفریدی اس حوالے سے ٹی ٹوئنٹی کے لئے پاکستان کے کامیاب کپتان رہے ہی ںیانہیں ۔اس کی وضاحت ایک گوشوارے سے کی جاسکتی ہے جس میں سابق مایہ ناز کھلاڑی انضمام الحق، یونس خان اور ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ کپتان مصباح الحق بھی شامل ہیں لیکن ان تینوں کھلاڑیوں کو بہت کم میچوں میں کپتانی کا موقع ملا اور صحیح معنوں میں ٹی 20 ٹیم کی قیادت کرنے والے کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاہد خان آفریدی شامل ہیں جنہوں نے بالترتیب 17، 29 اور 35 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی۔ اس گوشوارے کے مطابق شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے زیاد ہ میچ ہارے اورکم میں کامیابی حاصل کی ۔
شاہدآفریدی یاکوئی اور؟پاکستان کاٹی ۔20کےلئے کامیاب کپتان کون رہا؟
26
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں