پشاور(نیوز ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ان سے جس قدر ہو سکا احمد شہزاد اورعمر اکمل کی حمایت کی اب دونوں کو ٹیم میں رہنے کے لیے تسلسل سے پرفارم کرنا ہوگا۔
آرمی پبلک اسکول پشاورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اسکول کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے بہت نقصان ہورہاہے، کرکٹ میں ہم مشکل وقت سے گزررہے ہیں، ٹیم کی وہ پرفارمنس نہیں جوہونی چاہئے، ہمیں اسے چیلنج کے طورپرلیا جائے گا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ دیگرکھلاڑیوں کے مقابلے میں میری کارکردگی اچھی ہے، میں کھیل کے کسی نہ کسی شعبے میں اپنی موجودگی کااحساس ضروردلاتا ہوں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کی کارکردگی متاثرکن نہیں تھی، کرکٹ ٹیم گیم ہے اس میں سب کو کارکردگی دکھانا پڑتی ہے، اب مزید غلطیوں کی گنجائش نہیں، جو کارکردگی دکھائے گا وہی کھیلے گا جب کہ مجھ سے جس قدر ہو سکا احمد شہزاد اورعمر اکمل کی حمایت کی اب دونوں کو ٹیم میں رہنے کے لیے تسلسل سے پرفارم کرنا ہوگا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول کے بہت سے بچوں کوپی ایس ایل میں لے کرجائیں گے جب کہ پاکستان سپر لیگ سے 2 یا 3 کھلاڑی ورلڈ کپ مین شامل کریں گے، ہمیں جیت کی اشد ضرورت ہے، قومی ٹیم کے 7 یا 8 کھلاڑیوں کو جیت کے لئے پرفارمنس دینا ہوگی، ہرایک کو ذمہ داری کے ساتھ کارکردگی دکھانی چاہئے کیونکہ ہار جیت کا مسئلہ نہیں بلکہ لڑ کرہاریں تو اچھا ہو گا، ٹیم کو چھوٹی چھوٹی غلطیوں پرقابوپاناہوگا کیونکہ ٹی 20 میں جو ٹیمں کم غلطیاں کرتی ہیں وہ آگے جاتی ہیں۔ آفریدی نے کہا کہ سپر لیگ کے بعد سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے ٹیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
احمد شہزاداورعمراکمل کوشاہد آفریدی نے خبردارکردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر قاتلانہ حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، ہسپتال منتقل
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان















































