کراچی(نیوز ڈیسک) قومی ٹوئنٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم پر ورلڈ ایونٹ سے قبل پرفارمنس بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ٹورمیں ہمیں جو توقعات تھیں وہ حاصل کرنے میں ناکام رہے، پہلا میچ جیتنے کے بعد باقی دونوں مقابلوں میں فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ ہی نہیں کرپائے، اگر ہم نے اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھا تو ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انھوں نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد بہت سے مواقع پاچکے، اب انھیں وقت ہاتھ سے نکلنے سے قبل اپنی قدر ثابت کرنا ہوگی۔ اپنی کارکردگی کے بارے میں آفریدی نے کہا کہ کپتان کی پرفارمنس اہمیت رکھتی اور میں جانتا ہوں کہ میرا رنز بنانا اور وکٹیں لینا کافی اہم ہے ، میں اگلے ایونٹس میں مزید کوشش کروں گا۔
غلطیوں سے سبق نہ سیکھا توورلڈ کپ میں مشکلات کا سامنا ہوگا ، آفریدی
26
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں