منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کون کریگا؟ حتمی اعلان ہوگیا

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے اس لئے انہیں نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست پر افسوس ہے پریشانی نہیں،محمدعامر اچھا کھیل رہا ہے، سلمان اور آصف کے لیے بھی قانونی طور پر کام کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست پر افسوس ہوا ہے لیکن انہیں اس سے اتنی پریشانی نہیں، کسی بھی ٹیم کو ملک سے باہر ایڈجسٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگتا ہے، ہار جیت کھیل کاحصہ ہوتی ہے، شکست سے ٹیم رکتی نہیں بلکہ آگے بڑھتی ہے، ٹیم کے ہارنے کے باوجود شاہد آفریدی کپتان رہیں گے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ محمدعامر اچھا کھیل رہا ہے، جس طرح پی سی بی نے عامر کے لئے قانونی لڑائی لڑی اسی طرح دوسرے کھلاڑیوں کے لئے بھی قانونی جنگ لڑیں، عامر کی طرح سلمان اور آصف کے لیے بھی قانونی طور پر کام کریں گے، سلمان بٹ اور محمد آصف پر بھی محمد عامر کی طرح کوئی پابندی نہیں، یاسر شاہ کے معاملے پر آئی سی سی سے رابطے میں ہیں، اس سلسلے میں پی سی بی کو آئی سی سی سے جو کچھ کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے، آئی سی سی نے اس معاملے پر مزید بیان دینے سے روک دیا ہے۔آئی سی سی میں بگ تھری کے بارے میں شہریار خان نے کہا کہ بگ تھری کے معاملے پر وہ کچھ نہیں کہیں گے، بگ تھری ختم کرنے کی آوازیں کافی جگہ سے آرہی ہیں،اگر اس میں تبدیلی آجائے تو بہتر ہے۔ملک میں ویمن کرکٹ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے آج سے 8برس قبل ویمنز کرکٹ کو صفر سے شروع کیا تھا، کرکٹ کے میدان میں ہماری خواتین نے اپنا لوہا منوایا ہے اور اب ویمنز ٹیم کی لڑکیاں بین الاقوامی سطح پر آگئی ہیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہیں اور ویمنز کرکٹ آگے سے آگے جائے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…