منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

انور علی نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کا بڑا نقصان کردیا،تفصیلات جاری

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن(نیوزڈیسک) ایک روزہ میچ میں باو¿نسر لگنے سے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر مچل میک کلینیگن کی بائیں آنکھ کے اوپر ہیئر لائن فریکچر ہو گیا ہے۔پیر کو کھیلے گئے میچ کی پہلی اننگز کے آخری اوور کے دوران گیند ا±ن کی ہلیمٹ کو توڑتے ہوئے سر پر جا لگی۔چوٹ کے باعث وہ نیپیئر میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ اتوار کو ہونے والے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں بھی ا±ن کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔کرک انفو کے مطابق جمعے کے روز ا±ن کی آکلینڈ میں سرجری ہونی ہے۔مچل 17 گیندوں پر 31 رنز کے عوض بیٹنگ کر رہے تھے جب انور علی کی آخری گیند ا±ن کے ہیلمٹ کی جالی توڑتی ہوئی ا±ن کی بائیں آنکھ لگی۔گیند لگنے کے فوری بعد پاکستانی کھلاڑی اور نان سٹرائیک اینڈ پر کھڑے ہوئے میٹ ہینری جب تک ان تک پہنچے مچل زمین پر گر چکے تھے۔ابتدائی طبی امداد کے بعد وہ اپنے پیروں پر تو کھڑے ہوگئے لیکن میدان سے باہر جاتے ہوئے ا±ن کی آنکھ کافی سوج چکی تھی۔زخمی ہونے کے باعث ا±نھوں نے دوسری اننگ میں پاکستان کے خلاف بولنگ بھی نہیں کی، اور وہ اِس دوران ہسپتال میں ہی رہے۔میچ جیتنے پر ا±نھوں نے اپنی صحت اور میچ کے بعد اپنی ساتھی کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے کے لیے ٹویٹ کیا۔ا±نھوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’آپ تمام کے خدشات کا شکریہ۔ ہر چیز ٹھیک ہے یہ صرف چند ٹوٹی ہوئی ہڈیاں ہوسکتی ہیں۔ یہ لڑکوں کے لئے عظیم جیت ہے۔‘



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…