بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ٹی 20سیریز ہارنے کے بعد پہلے ون ڈے میں بھی پاکستان کو 70رنز سے شکست

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن(نیوز ڈیسک)ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 70 رنز سے شکست دی ہے۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 281 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان نے 210 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور بابر اعظم کے درمیان واحد پارٹنر شپ رہی۔ محمد حفیظ اور بابر اعظم نے مل کر 81 رنز کا اضافہ کیا۔نویں اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان اظہر علی نے اونچی شاٹ کھیلی اور کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 19 رنز سکور کیے اور ان کی وکٹ ایلیئٹ نے حاصل کی۔11 ویں اوور میں پاکستان کی دوسری وکٹ گری۔ احمد شہزاد 11 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ احمد شہزاد کو بھی ایلیئٹ نے آؤٹ کیا۔محمد حفیظ نے 56 گیندوں میں 42 رنز سکور کیے اور ان کو ولیمسن نے آؤٹ کیا۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 142 رنز پر گری جب صہیب مقصود ایک بار پھر اچھا کھیل پیش نہ کرسکے اور 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔بابر اعظم نے عمدہ کھیلتے ہوئے 60 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ ان کو اینڈرسن نے 62 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔عماد وسیم جلد ہی پویلین لوٹ گئے جب ان کو سینٹنر نے ایک رن پر آؤٹ کیا۔سرفراز احمد نے 28 گیندوں میں30 رنز بنائے اور ان کو بولٹ نے آؤٹ کیا۔سرفراز کے بعد انور علی بھی جلد آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 11 رنز بنائے۔محمد عامر محمد عرفان دونوں صفر پر بولڈ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے چار اور ایکیئٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ویلنگٹن میں پیر کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو ابتدا میں پاکستانی بولروں نے شاندار بولنگ کی۔ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی چھ وکٹیں صرف 99 رنز پر گر گئی تھیں تاہم اس وقت ہنری نکولس نے مچل سینٹنر کے ساتھ مل کر ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ان دونوں نے پاکستانی بولروں کا جم کر مقابلہ کیا اور ساتویں وکٹ کے لیے 79 رنز کی شراکت قائم کر دی۔اس دوران ہنری نے نصف سنچری بنائی جبکہ سینٹنر 48 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جو ایک روزہ کرکٹ میں ان کا بہترین سکور ہے۔اننگز کے آخر میں میٹ ہنری کی 30 گیندوں پر چار چھکوں اور چار چوکوں سے مزین 48 رنز کی جارحانہ اننگز نے نیوزی لینڈ کو ایک بڑے سکور تک پہنچنے میں مدد دی اور میزبان ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔محمد عامر نے ٹام لیتھم کی وکٹ کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میں واپسی کی
ہنری اور میکلینگن نے پاکستانی بولروں کی جم کر پٹائی کی اور آخری چھ اوورز میں 73 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی آخری چار وکٹوں نے مجموعی سکور میں 180 رنز کا اضافہ کیا۔پاکستان کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر اور انور علی نے تین، تین جبکہ محمد عرفان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سپاٹ فکسنگ پر پانچ سال کی پابندی کا سامنا کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا پاپندی کے خاتمے کے بعد یہ پہلا ون ڈے میچ تھا اور اپنے سپیل کے نویں اوور میں پٹھہ کھنچ جانے کی وجہ سے میدان سے باہر بھی چلے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…