پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پہلا ون ڈے،پاکستانی باﺅلرجیتی بازی ہارگئے،وہ ہوگیا جس کی کسی کو توقع ہی نہیں تھی

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ولنگٹن(نیوزڈیسک) پہلا ون ڈے،پاکستانی باﺅلرجیتی بازی ہارگئے،وہ ہوگیا جس کی کسی کو توقع ہی نہیں تھی،تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میں پاکستانی باﺅلرز نے چالیس اوورز تک شاندار باﺅلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم شدید دباﺅ کا شکار ہوگئی نیوزی لینڈ نے 40 اورز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی باو¿لر کے سامنے زیادہ دیر نہ رک سکا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر مارٹن گپٹل 11، لیتھم 11، کپتان ولیم سن 10، ایلیٹ 0، کورے اینڈرسن 10، لیوک رونچی 5 اور مچل سیٹنر 48 رنز بنا ئے،اس سے پہلے پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں میٹ ہنری اور مک کلینگن نے نویں وکٹ کی ریکارڈ پارٹنر شپ بناتے ہوئے پاکستانی باﺅلرز کی خوب خبر لی اور آخری اوورز میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کا سکور280 رنز پرپہنچادیا۔ پاکستانی باﺅلرز میں محمد عامر نے آٹھ اعشاریہ ایک اوور میں اٹھائیس رنز دے کر تین وکٹیں، وہاب ریا ض دس اوورز میں 67 رنز دیئے اور کوئی وکٹ نہ حاصل کرپائے، انور علی نے نو اعشاریہ پانچ اوور میں چھیاسٹھ رنز دے کر تین وکٹیں، عماد وسیم نے آٹھ اوور میں سینتالیس رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے ، محمد عرفان نے دس اوورز میں 43 رنز دے کردو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اظہر علی نے چار اوورز کرائے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرپائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…