ولنگٹن(نیوزڈیسک)وہاب ریاض کی دھلائی،محمد عامر گراﺅنڈ سے باہر، تفصیلات کے مطابق پینتالیسویں اوور میں نیوزی لینڈ کے بیٹسمین میٹ ہنری نے وہاب ریاض کی باﺅلنگ پر ایک ہی اوور میں تین چھکے رسید کرڈالے، وہاب ریاض کے بعد چھیالیسواں اوور محمد عامر کو دیاگیا،محمد عامر میک کلنگن کو پہلی گیند کراتے ہی لڑکھڑا اُٹھے اور ٹانگ میں مسل پُل ہوجانے کے باعث گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے، محمد عامر کی انجری کی نوعیت کے بارے میں ابھی صحیح معلوم نہیں ہوسکا۔ محمد عامر کے انجرڈ ہونے کے بعد انور علی نے ان کا اوور مکمل کرایا۔