جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

محمدعامرنے واپسی کے بعد پہلے ہی ون ڈے میں چونکادیا

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ولنگٹن(نیوزڈیسک)محمدعامرنے واپسی کے بعد پہلے ہی ون ڈے میں چونکادیا،ٹاس جیت کر پاکستان کی جانب سے پہلے باﺅلنگ کرانے کے فیصلے کے بعد محمد عامر نے پہلا اوور کرایا اور عرصے بعد پہلے ون ڈے میں پہلی ہی گیند وائڈ بال کرائی لیکن اس کے بعد نپی تلی بالنگ کرواتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو خوب پریشان کیا، پانچویں اوور کی دوسری گیند پر نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لیتھم محمد عامر کی گیند پر سرفراز احمد کا نشانہ بنے، جبکہ بیسویں اوور کی چوتھی گیند پر نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کورے اینڈرسن جن کے عزائم کافی خطرناک نظر آرہے تھے وہ بھی محمد عامر کی بالنگ کی تاب نہ لاسکے اور سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، محمد عامر نے یہاں ہی بس نہیں کی بلکہ بائیسویں اوور کی پہلی ہی گیند پر لوک رونچی کو بھی وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کو کیچ دینے پر مجبور کردیا، محمد عامر نے پہلے ہی ون ڈے میں تین وکٹیں حاصل کرکے دھماکہ خیز انٹری سے شائقین کرکٹ کو چونکادیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…