پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک نیوزی لینڈ پہلا ون ڈے،میدان میں کون اترے گا؟

datetime 24  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(نیوزڈیسک)پاک نیوزی لینڈ پہلا ون ڈے،میدان میں کون اترے گا؟محمدعامر کھیلے گا یا نہیں؟میچ پاکستان کے وقت کے مطابق کب شروع ہوگا؟دونوں ممالک میں ون ڈے میچوں کی تاریخ، جانیئے سب کچھ ایک ہی خبر میں،تفصیلات کے مطابق قومی ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور فاسٹ باو¿لر محمد عامر نے آپسی اختلافات ختم کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اوراسی طرح محمدعامر کی ون ڈے ٹیم میں بھی واپسی ہوگئی ہے،نیوزی لینڈ کے ساتھ پاکستان کا پہلا ون ڈے میچ پاکستان ٹائم رات تین بجے شروع ہوگا، جبکہ ٹیم کے میدان میں اترنے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی(کپتان) احمد شہزاد، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد رضوان، سرفراز احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان شامل ہیں۔اظہر علی کے مطابق وہ بحیثیت کپتان ایک ایسا ماحول بنانے کی کوشش کریں گے جس سے عامر کامیاب ہو سکے۔یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کی قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شمولیت پر اظہر اور محمد حفیظ نے کیمپ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا تھا عامر کی کیمپ میں شمولیت پر برہم اظہر نے قیادت سے مستعفی ہونے کی بھی پیشکش کی تھی تاہم چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کی مداخلت سے معاملہ حل ہو گیا تھا۔اظہر علی نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ ہم آگے بڑھ چکے متحد ہیں، ہماری نظریں آنے والے چیلنج پر مرکوز ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میرا موقف جو بھی ہو، میرا کام ٹیم کی قیادت کرنا اور ڈریسنگ اور اتحاد کو برقرار رکھنا ہے۔اظہر نے امید ظاہر کی کہ عرفان حریف ٹیم کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 25جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائیگا شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 25 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 28 جنوری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین تقریبا11ماہ اور9دن کے بعدون ڈے میچ کھیلاجارہاہے۔دونوں ٹیموں کے مابین آخری ون ڈے انٹرنیشنل3فروری2015ءکونیپئرمیں کھیلاگیاجونیوزی لینڈنے119رنزسے جیتاتھا ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈکی ٹیموںکے مابین کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں پاکستان کاپلڑابھاری رہا،دونوں ٹیموں کے درمیان 1973ءسے اب تک مجموعی 96ون ڈے انٹرنیشنل میچزکھیلے گئے،جن میںسے 53میچ پاکستان نے جیتے،40میچ نیوزی لینڈنے جیتے ،اےک میچ برابراور2 میچ غیرفیصلہ کن رہے۔پاکستان کانیوزی لینڈکے خلاف کامیابی56.91فیصداورنیوزی لینڈکاپاکستان کے خلاف کامیابی کاتناسب 43.08فیصدہے۔دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں سے تینوں میچوں میں نیوزی لینڈنے کامیابی حاصل کی،پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموںکے مابین نیوزی لینڈمیں1973ءسے3فروری2015 تک42ون ڈے میچزکھیلے گئے جن میںسے15میچ پاکستان نے جیتے،24میچ نیوزی لینڈنے جیتے،اےک میچ برابراور2 میچ ڈراہوئے۔نیوزی لینڈمیںنیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب38.75فیصداورنیوزی لینڈکاکامیابی کاتناسب61.25فیصدہے۔دونوںٹیموںکے مابین نیوزی لینڈمیںکھیلے گئے آخری تینوں ون ڈے میچ نیوزی لینڈنے جیتے



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…