ولنگٹن(نیوزڈیسک) قومی ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور فاسٹ باو¿لر محمد عامر نے آپسی اختلافات ختم کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اظہر علی کے مطابق وہ بحیثیت کپتان ایک ایسا ماحول بنانے کی کوشش کریں گے جس سے عامر کامیاب ہو سکے۔یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کی قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شمولیت پر اظہر اور محمد حفیظ نے کیمپ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا تھا عامر کی کیمپ میں شمولیت پر برہم اظہر نے قیادت سے مستعفی ہونے کی بھی پیشکش کی تھی تاہم چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کی مداخلت سے معاملہ حل ہو گیا تھا۔اظہر علی نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ ہم آگے بڑھ چکے متحد ہیں، ہماری نظریں آنے والے چیلنج پر مرکوز ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میرا موقف جو بھی ہو، میرا کام ٹیم کی قیادت کرنا اور ڈریسنگ اور اتحاد کو برقرار رکھنا ہے۔اظہر نے امید ظاہر کی کہ عرفان حریف ٹیم کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔