بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

نئی ون ڈے رینکنگ جاری ، ٹیم آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن ، سعید اجمل ٹاپ ٹین میں شامل

datetime 24  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیو زڈیسک) آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے ٹیم آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن مستحکم جبکہ سعید اجمل تاحال ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے جاری کی گئی نئی رینکنگ میں بھارت سے سیریز جیتنے والا آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ 4.1 سے سیریز ہارنے والی انڈین ٹیم دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ دیگر ٹیموں میں جنوبی افریقہ تیسرے ، نیوزی لینڈ چوتھے ، سری لنکا پانچویں،انگلینڈ چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں،ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔بلے بازوں میں انڈیا کے روہت شرما نے 8 درجے کی چھلانگ لگائی ہے اور و ہ کیریئر بیسٹ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کا کوئی بلے باز ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بناسکا۔ ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے سٹائلش بلے باز اے بی ڈویلیئرز پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جبکہ انڈیا کے ویرات کوہلی دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ تیسرے،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے، سری لنکاکے تلکارتنے دلشان چھٹے،بھارت کے شیکھر دھون ساتویں، آسٹریلیا کے گلین میکسویل آٹھویں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور روس ٹیلر بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔بولرز کی فہرست میں پاکستان کے جادوگرسپنر سعید اجمل طویل پابندی کے باوجود ٹاپ ٹین میں شامل ہیں اور آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ محمد عرفان دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دو درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ دیگر بولرز میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک تیسرے، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر، ڈیل سٹین اور مورنے مورکل بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری ساتویں اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نویں نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…