اسلام آباد (نیو زڈیسک) سابق انگلش کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی باﺅلر محمد عامر سے کسی کو کوئی رنجش نہیں رکھنی چاہئے پاکستانی ٹیم کی قیادت سنبھالنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں بطور بہترین کپتان عمران خان ہمیشہ میرے فیورٹ رہے ہیں ایک انٹرویو میں جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں مصباح الحق کی مستقل مزاجی اور کارکردگی کی کھلے دل سے تعریف کرتا ہوں ۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کی بقا مشکل ہے اور مجھے اسے بچانے کے لئے آئی سی سی کی کوششوں پر بھی اعتماد نہیں ہے ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہو گا میچ اور سپاٹ فکسنگ نے کرکٹ کو داغدار کیا ہے اس وجہ سے ہمیشہ قوانین کے اطلاق کا حامی رہا ہوں بعض لوگوں کو سزا کے بعد دوسرا موقع دینے کے حق میں ہوں جن میں محمد عامر بھی شامل ہیں۔