جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

نیوزی لینڈسے شکست سے قومی ٹیم کوبڑانقصان ،شاہدآفریدی خوش قسمت رہے

datetime 23  جنوری‬‮  2016 |
Pakistani cricketer Shahid Afridi looks to the waiting media, at Gaddafi Stadium in Lahore, Pakistan, on Tuesday, May 25, 2010. Pakistan Cricket Board Chairman Ijaz Butt Butt on Tuesday named Afridi as captain of Pakistani cricket team for next month's Asia Cup and twin test series against Australia and England. (AP Photo/K.M. Chaudary)

دبئی(نیوزڈیسک) نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستانی تیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئی جب کہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹن میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے کے بعد قومی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی کامیابی نے اسے 2 درجے ترقی کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔ نئی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز بدستور پہلے ، آسٹریلیا دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ جنوبی افریقہ چھٹی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے تاہم بھارت پاکستان سے بھی ایک درجہ نیچے آٹھویں نمبر پر موجود ہے، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر قابض ہیں۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔ آئی سی سی کے مطابق بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ پہلے ، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے ، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز تیسرے ، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسس چوتھے ، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پانچویں پر موجود ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پانچ درجے ترقی پانے کے بعد پہلی بار چھٹے نمبر پر پہنچے ہیں، ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل ساتویں ، زمبابوے کے مساکیڈزا آٹھویں ، افغانستان کے محمد شہزاد نویں اور سری لنکا کے پریرا دسویں نمبر پر ہیں۔
بولنگ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، شاہد آفریدی دوسرے ، آسٹریلیا کے شین واٹسن تیسرے ، پاکستان کے محمد حفیظ چوتھے ، سری لنکا کے میتھیوز پانچویں ، ویسٹ انڈیز کے سیمیولز چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ جنوبی افریقہ کے ڈومنی ساتویں، بھارت کے یووراج سنگھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز کے براوو نویں اور آسٹریلیا کے میکسویل دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…