اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ ٹیم جیتنے کے باﺅجودبھی ہارگئی

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوزڈیسک) ہندوستان آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش سے بچنے میں کامیاب ہوگیا۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر میزبان آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔ڈیوڈ وارنر نے 122 اور مچل مارش نے 102 رنز بنائے جبکہ میتھیو ویڈ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ہندوستان کی جانب سے اشانت شرما اوراپنا پہلا میچ کھیلنے والے نوجوان باؤلر جسپریت بمرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔331 رنز کا ہدف ہندوستان ٹیم نے منیش پانڈے کے 104 اور روہیت شرما کے 99 رنز کے بدولت میچ کے اختتام سے دوگیندیں قبل حاصل کرلیا۔
شیکھر دھون 78 اور کپتان دھونی 34 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔منیش پانڈے کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔آسٹریلیا نے سیریز 4-1 سے جیت لی، ہندوستان کے روہیت شرما کو پوری سیریز میں شانداربلے بازی پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…