ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

datetime 23  جنوری‬‮  2016 |

دبئی(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں جس کے مطابق بیٹنگ میں پاکستان کا کوئی بھی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے جبکہ کپتان شاہد خان آفریدی باؤلنگ میں ایک درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز تیسرے، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسس چوتھے، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پانچویں جبکہ نیوزی لینڈ ٹی 20 ٹیم کے کپتان کین ولیمسن پانچ درجے ترقی کے بعد پہلی بار چھٹے نمبر پر آئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ساتویں، زمبابوے کے مساکازا آٹھویں، یو اے ای کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شہزاد نویں اور سری لنکا کے پریرا دسویں نمبر پر ہیں۔ باؤلنگ میں ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری پہلے، بھارت کے ایشوین دوسرے، پاکستان کے شاہد آفریدی تیسرے، سری لنکا کے سینانیاکے چوتھے، زمبابوے کے کریمر پانچویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک چھٹے، سری لنکا کے لاستھ ملنگا ساتویں، نیوزی لینڈ کے میکلیناگن آٹھویں، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نویں اور افغانستان کے زردان دسویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے شاہد آفریدی دوسرے، آسٹریلیا کے شین واٹسن تیسرے، پاکستان کے محمد حفیظ چوتھے، سری لنکا کے میتھیوز پانچویں، ویسٹ انڈیز کے سیمیولز چھٹے، جنوبی افریقہ کے ڈومنی ساتویں، بھارت کے یووراج سنگھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز کے براوو نویں اور آسٹریلیا کے میکسویل دسویں نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…