منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ہاشم آملہ تیز ترین 25ٹیسٹ سنچریاں سکور کرنیوالے چھٹے بلے باز بن گئے

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنچورین (نیوز ڈیسک) ہاشم آملہ نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری جڑنے کے ساتھ ہی تیز ترین 25 سینکڑے بنانے کا رکی پونٹنگ کا ریکارڈ بھی توڑ کر تیز ترین یہ کارنامہ انجام دینے والے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔بلے باز نے سر ویون رچرڈز ، محمد یوسف اور گریگ چیپل کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑا اور انضمام الحق کے ہم پلہ ہو ئے ، باریش پروٹیز بلے باز نے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانیوالوں کی فہرست میں سٹیفن فلیمنگ ، سارو گنگولی ،کرس گیل اور ہیمونڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 25 سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز ڈان بریڈمین کے پاس ہے جنہوں نے 68 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ٹنڈولکر 130 اننگز کے ساتھ دوسرے، گواسکر 138 اننگز کے ساتھ تیسرے، میتھیو ہیڈن 139 اننگز کے ساتھ چوتھے جب کہ سر گیری سوبرز 147 اننگز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ یہ آملہ کی سنچورین سٹیڈیم میں دس ٹیسٹ میچز میں پانچویں سنچری ہے جس کے ساتھ ہی وہ زیادہ سنچریاں بنانیوالے جنوبی افریقہ کے تیسرے اور دنیا کے مشترکہ طور پر 19 ویں بلے باز بن گئے ، جنوبی افریقہ کے لیے جیک ہنری کیلس نے 45 اور گریم سمتھ نے 27 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ 2004ءمیں اپنے ٹیسٹ کیریر کا آغاز کرنے والے ہاشم محمود آملہ نے اب تک 92 ٹیسٹ میچز کی 155 اننگز میں 7262 رنز بنا رکھے ہیں ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…