ویلنگٹن(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20سیریز سے انٹرنیشنل کرکٹ میں بلند و بانگ دعوئوں کے ساتھ واپس لائے جانے والے پاکستان ٹیم کے سزا یافتہ فاسٹ بائولر محمد عامر نے ناقص کارکردگی کے باعث ون ڈے سیریز میں اپنی سلیکشن کے حوالے سے سلیکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا ۔فرسٹ کلاس اور ڈومیسٹک کرکٹ میں تباہ کن بائولنگ کرنے والے محمد عامر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی واپسی کیلئے سلیکٹرز کو متوجہ کرنے میں تو کامیاب رہے تاہم وہ کیویز کے خلاف اپنی افادیت ثابت کرنے میں ناکام رہے ۔محمد عامر کو ٹیم میں سلیکٹ کرنے کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس ،چیف سلیلکٹر ہارون رشید اور کپتان شاہد آفریدی بار ہا یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ ان کی واپسی سے بائولنگ اٹیک مضبوط ہوگا تاہم حالیہ سیریز سے یہ بات واضح ہوگئی کہ نوجوان فاسٹ بائولر کو اپنی جگہ بنانے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے ۔محمد عامر نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز کی سیریز میں مجموعی طورپر صرف دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
ان کی اس حالیہ کارکردگی کے سبب سلیکشن کمیٹی ون ڈے سیریز میں ان کے انتخاب کیلئے ایک پھر تذبذب کا شکار ہے۔
نیوزی لینڈسے شکست ،محمدعامرکوایک پھرپریشانی کاسامنا؟
22
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں