بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ ‘ تلور کے شکار پر پابندی کالعدم قرار

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تلور کے شکار پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں۔یاد رہے کہ گذشتہ برس 19 اگست کو سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے تلور کے شکار پر پابندی عائد کردی تھی، جس کے بعد وفاق، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی جانب سے سپریم کورٹ میں اس پابندی کے خلاف نظرثانی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔گذشتہ برس اکتوبر میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے تلور کے شکار پر لگائی جانے والی پابندی کو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں موجود افراتفری کے باعث مذکورہ پابندی سے ہمارے تعلقات عرب ریاستوں سے مزید کمزور ہوتے جارہے ہیں۔تلور کے شکار پر لگائی جانے والی پابندی کے فیصلے کا اثر نو جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ کی جانب سے دائر کی جانے والی پٹیشن میں کہا گیا تھا کہ’یہ پٹیشن خیلجی ریاستوں کے ساتھ ہمارے خارجہ تعلقات پر براہ راست اثر انداز ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے ہے۔‘وفاق کا کہنا تھا کہ مذکورہ معاملہ پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق ہے اور اس قسم کے معاملات میں اعلیٰ عدلیہ مداخلت کرنے سے گریز کرتی ہے۔بعد ازاں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ نے رواں ماہ 8 جنوری کو ان درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک ہیں، جس کے باعث جسٹس میاں ثاقب نثار نے کثرت رائے سے کیس کا مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔سپریم کورٹ نے 3 رکنی بینچ کے گذشتہ برس 19 اگست کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نظرثانی کی تمام درخواستوں کو ازسرنو سنا جائے گا۔سائبیریا سے ہجرت کرکے آنے والے نایاب پرندے تلور کی نسل کو معدومی سے بچانے کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ نے نومبر 2014 میں عرب شیوخ کو شکار گاہیں الاٹ کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تلور کے شکار پر پابندی عائد کی تھی جس کو محکمہ جنگلات کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ باز سے شکار کرنا عربوں کے لیے صرف ایک کھیل نہیں ہے بلکہ یہ ان کی ثقافت کا حصہ ہے اور اسے یونیسکو نے ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کیا ہے۔جبکہ پاکستانی وزارت خارجہ عمومی طور پر عرب شہزادوں اور دیگر اعلیٰ عرب شخصیات کو تلور کے شکار کے پرمٹ جاری کرتی رہی ہے۔تلور نامی بڑے پرندے زمین پر رہنے والے پرندوں کے گروہ سے تعلق رکھتے ہیں، یہ کھلی زمین اورگھاس کے میدانوں میں رہتے ہیں اور زمین پر گھونسلابناتے ہیں. اپنی مضبوط ٹانگوں اور بڑے پنجوں کی مدد سے یہ زمین پر آسانی سے چل سکتے ہیں، جبکہ ان کے اضافی پَر انھیں اڑنے میں مدد دیتے ہیں۔پاکستان میں تلور قازقستان اورایران سے آتے ہیں اور بلوچستان اور پنجاب کے جنوبی حصے میں واقع صحرائے چولستان میں پڑاو¿ کرتے ہیں۔شکار کے باعث اس پرندے کی تعداد میں تیزی سے کمی ہورہی ہے، ان کی تعداد بڑھانے کے لیے عرب سیکیورٹی ایجنسیز نے 40 ہزار سے زائد تلور اسمگلروں سے برآمد کرکے پاکستان میں چھوڑے اور ایک فاو¿نڈیشن کے تحت پاکستان میں تلور کی افزائش کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…