بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور نیوزی لینڈ فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل آج متعدد تبدیلیاں،متوقع کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ولنگٹن(نیوزڈیسک)میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے شروع ہوگا۔-تین میچوں کی یہ سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے۔پاکستان نے آکلینڈ میں پہلا میچ 16 رنز سے جیتا تھا لیکن نیوزی لینڈ نے ہملٹن کے دوسرے میچ میں کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل کی ورلڈ ریکارڈ شراکت کے نتیجے میں دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی تھی۔پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی اہم میچ ہے اور وہ چاہیں گے کہ اس میچ سے ایک اچھا کمبینیشن سامنے آ سکے کیونکہ اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے ایشیا کپ اور پھر آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں حصہ لینا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولنگ اچھی نہیں رہی۔ عمرگل اور محمد عامر چونکہ کافی عرصے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں لہذا وہ دونوں گیم پلان کے مطابق بولنگ نہ کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی بولر پلاننگ کے مطابق بولنگ کرتے تو یہ میچ جیتا جا سکتا تھا لیکن جس طرح کی بولنگ کی گئی اگر پاکستان نے دو سو رنز بھی بنائے ہوئے ہوتے تب بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم میچ جیت جاتی۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ تیسرے میچ میں ٹیم میں یقیناً رد و بدل ہوگا اور کمبینیشن تبدیل کر کے دیکھا جائے گا۔پاکستان کے نقطہ نظر سے اوپنر احمد شہزاد کی فارم بھی تشویش کا سبب بنی ہوئی ہے جو دونوں میچوں میں صرف 16 اور نو رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر یہ کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض فٹ ہوچکے ہیں۔ نیٹ پریکٹس کے دوران ان کے بازو پر گیند لگی تھی۔شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ چونکہ وہ نیوزی لینڈ میں اپنا آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلیں گے لہٰذا وہ اسے یادگار بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔پاکستانی ٹیم ویسٹ پیک سٹیڈیم میں پہلی بار ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گی تاہم اس میدان میں اس کی ون ڈے کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور وہ چار میں سے صرف ایک ون ڈے جیتنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔پاکستان کی متوقع ٹیم میں محمد حفیظ ، احمد شہزاد،محمد رضوان،شعیب ملک،عمر اکمل،شاہد آفریدی،عماد وسیم،سرفراز احمد،وہاب ریاض،انور علی،محمد عامر شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…