اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران امپائرز نے برائن ویٹوری کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے رپورٹ زمبابوے ٹیم انتظامیہ کے حوالے کردی۔کھلنا میں کھیلے گئے اس میچ میں زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے ہرا دیا تھا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ویٹوری کے باﺅلنگ ایکشن کا قواعد کے مطابق جائزہ لیا جائے گا، انھیں دو ہفتوں کے اندر اندر ٹیسٹ کے عمل سے گزرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم اس دوران وہ بین الاقوامی کرکٹ میں باﺅلنگ جاری رکھ سکیں گے۔