منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ،نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف اہم ترین ہتھیار میدان میں لانے کا فیصلہ

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(نیوزڈیسک) آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ،نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف اہم ترین ہتھیار میدان میں لانے کا فیصلہ،نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے آخری میچ میں کپتان برینڈن مک کولم کی واپسی کے لیے پر امید ہے۔برینڈن مک کولم گزشتہ ماہ سری سری لنکا کے خلاف سریز کے دوسسرے ایک روزہ میچ میں ریڑھ کی ہڈی میں درد کے باعث کرکٹ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ ساﺅتھی اسی سیریز کے تیسرے میچ میں پاﺅں زخمی کروا بیٹھے تھے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ٹم ساﺅتھی صحت یاب ہورہے ہیں اور اسی ہفتے ہمارے ساتھ ہوں گے لیکن پاکستان کے خلاف سریز کے بقیہ میچوں اور آسٹریلیا کے خلاف مختصر طرز سیریز میں ان کی واپسی کا امکان نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ مک کولم فٹنس کے حصول کے لیے بہترین کام کررہے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف سیریزمیں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔مک کولم آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا پہلا میچ ان کے کیرئر کا ریکارڈ 100 واں ٹیسٹ ہوگا۔مک کولم بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے ڈیبو کے بعد مسلسل 100 ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز پائیں گے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز1-1 سے برابر ہے، ا?خری اور فیصلہ کن میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ ایک روزہ سیریز کا ا?غاز 25 جنوری کو اسی میدان میں ہوگا، دوسرا میچ 28 جنوری کو نیپیئر اور آخری میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…