بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

یونیورسٹی پرحملہ ،قومی کرکٹرز نے بھی اپنابڑاکام کردکھایا،قوم کے دل جیت لئے

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوچی(نیوزڈیسک) فرسٹ ایشیاء کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ایک سنسنی خیز مقابلے بعد 19 رنز سے شکست دیدی کیرالہ کے شہر کوچی کے جواہر لال نہرو کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان اجے ر یڈی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے پاکستان کیجانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین بدر منیر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 26 گیندوں پر 58 رنز اسکور کئے اوپنر بیٹسمین اور نائب کپتان نثار علی نے 48 بالز پر 56 رنز بنائے بھارت کیجانب سے اجے ریڈی، پریم کمار، اور انیل گاریا نے ایک ایک کھلاڑیوں کووو آؤٹ کیاجواب میں بھارتی ٹیم کے اوپنرز اجے ریڈی اور پرکاش نے ٹیم کو 97 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا بھارتی ٹیم کو پہلا نقصان 11. اوورز میں اٹھانا پڑا جب کپتان اجے ریڈی 23 بالز پر 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستانی بولرز نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور یکے بعد دیگرے بھارتی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی بھارت کیجانب سے پرکاش ٹاپ اسکورر رہے انہوں نے 75 رنز کی اننگز کھیلی کیتن پٹیل نے 24 رنز بنائے بھارتی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکی پاکستان کیجانب سے کپتان انیس جاوید نے 4 اوورز میں 39 رنز دے کر 2 کھلاڑی آؤٹ کئے اسرار حسین نے 26 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا بدر منیر کو انکی شاندار بیتنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے ملکوں کا ترانہ پڑھا گیااس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سانحہ چارسدہ میں شہید ہونے والوں لئے مغفرت کی دعا کی جبکہ سوگ میں بازؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ میں حصّہ لیا مورخہ 21 جنوری کو پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا قبل ازیں ایونٹ میں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں سری لنکا نے نیپال کو 137 رنز سے شکست دیدی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…