بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پی سی بی کو عامر کی واپسی کے معاملے پر عوامی ریفرنڈم کرانا چاہئےتھا ، یونس خان

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت پرصرف ٹیم ہی نہیں قوم بھی تقسیم ہوگئی ، کرکٹ بورڈ کو عامر کی واپسی کے معاملے پر عوامی ریفرنڈم کرانا چاہیے تھا۔چارسدہ پریس چیمبر میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان نے کہا کہ محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کی وجہ سے پاکستان کی بڑی بدنامی ہوئی، ٹیم میں ان کی شمولیت پر قوم تقسیم ہوئی، کچھ لوگ ان کو ٹیم میں اور کچھ لوگ باہر دیکھنا چاہتے ہیں، پی سی بی کو ایسے حساس ایشو پر عوام کی رائے یا ریفرنڈم کرانا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت میں منعقد ہونے والے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا چاہئے کیونکہ یہ آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے اور آئی سی سی پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی اور دیگر معاملات کی ذمہ دار ہو گی۔پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے یونس خان نے کہا کہ پی ایس ایل ضرور کامیاب ہو گی کیونکہ ہمارے پاس ایسے لوگ موجود ہیں جو گراؤنڈ میں تماشائیوں کی دلچسپی کا سامان پید ا کریں ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…