اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

سری لنکا میں فکسنگ تنازع شدت اختیار کرگیا ، کھلاڑیوں کے گرد گھیرا مزید تنگ

datetime 19  جنوری‬‮  2016 |

کولمبو(نیوز ڈیسک) سری لنکن فکسنگ تنازع میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا، بولنگ کوچ انوشا سمارانائیکے کو بورڈ نے تاحکم ثانی کھیل کی تمام سرگرمیوں سے معطل کردیا، نیٹ بولر بننے والے مبینہ بکی گیان وشواجیتھ پر بھی پابندی عائد کردی گئی، پولیس کے خصوصی یونٹ کی تحقیقات جاری ہیں، ٹیم منیجر جیریل فریڈریک اور کپتان انجیلو میتھیوز کوطلب کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اوپنر کوشل پریرا نے کچھ عرصے قبل حکام کو خبردار کیا تھا کہ بکیز کی جانب سے انھیں اور اسپنر رنگانا ہیراتھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں خراب پرفارم کرنے کیلیے بڑی رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔ جس کے بعد کرکٹ بورڈ اور پولیس کے فنانشل کرائمز ڈویڑن کی جانب سے الگ الگ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ایس ایل سی کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں بولنگ کوچ انوشا سمارانائیکے کو معطل کردیا گیا، ان پر الزام ہیں کہ ایک مبینہ بکی گیان وشواجیتھ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جو نیٹ بولر کی حیثیت میں ٹیم کو ٹریننگ کے دوران جوائن کیا کرتا تھا، وہ خود متحرک کرکٹر نہیں ہے۔ بورڈ کے نئے صدر تھلنگا سماتھی پالا نے کہاکہ میں نے اس بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی اور اس کی روشنی میں بولنگ کوچ اور ایک نیٹ بولر کو معطل کیا جارہا ہے، یہ دونوں تحقیقات مکمل ہونے تک معطل رہیں گے، قصور وار ثابت ہونے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب پولیس کے خصوصی یونٹ نے پہلے اس معاملے پر پریرا اور ہیراتھ کے بیانات ریکارڈ کیے جس کے بعد پیر کو ٹیم منیجر جیریل فریڈریک اور انجیلو میتھیوز کو طلب کیا گیا۔ فریڈریک نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا تاہم میتھیوز کی درخواست پر انھیں کسی اور دن حاضر ہونے کی اجازت دے دی گئی۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…