ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

نمبرون بننے کا موقع رنزکے سیلاب کی نذرہوگیا

datetime 19  جنوری‬‮  2016 |

ویلنگٹن(نیوز ڈیسک) پاکستان کا عالمی نمبر ون بننے کا موقع بھی کیویز رنز کے سیلاب کی نذر ہوگیا،ٹی ٹوئنٹی سیریز میں2-1سے کامیابی پر بھی پانچویں پوزیشن ہاتھ آئے گی، گرین شرٹس نے تیسرے میچ کیلئے ویلنگٹن کا رخ کیا تو بارش نے استقبال کیا، پریکٹس کا موقع نہ مل سکا، جمعے کو شیڈول مقابلے سے قبل دستیاب وقت میں ٹیم مینجمنٹ بولرزکو جارحیت کا بھولا سبق یاد دلانے کی کوشش کریگی۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل عالمی رینکنگ میں پاکستان چھٹی اور نیوزی لینڈ معمولی فرق سے ساتویں پوزیشن پر تھا، گرین شرٹس کیویز کو کلین سوئپ کرکے عالمی نمبر ون بن سکتے تھے لیکن ہیملٹن میں کیوی اوپنرز مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے ریکارڈ171رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے امیدوں پر پانی پھیر دیا، ویلنگٹن میں جمعے کو شیڈول آخری میچ میں مہمان ٹیم نے فتح حاصل کرکے سیریز2-1سے جیت بھی لی تو پانچویں پوزیشن پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔دریں اثناءگذشتہ روز پاکستانی اسکواڈ ہیملٹن سے 3گھنٹے کا سفر کرکے ویلنگٹن پہنچا تو بارش نے استقبال کیا، موسم خراب ہونے کی وجہ سے پریکٹس سیشن ممکن نہ ہوسکا، دوسرے میچ میں آو¿ٹ کلاس ہونے والے گرین شرٹس کے پاس اپنی صفیں درست کرنے اور حکمت عملی ازسر نو ترتیب دینے کیلئے مزید3دن ہیں۔ہیملٹن میں پیسرز اور اسپنرز سب غیر موثر ثابت ہوئے جس کی وجہ سے کیوی اوپنرز کو کھل کر رنز بنانے کا موقع ملتا رہا، ویلنگٹن کی کنڈیشنز میں گیند سوئنگ ہوتی ہے، ہیڈ کوچ وقار یونس اور معاون اسٹاف بولرز کو جارحیت کا بھولا سبق یاد کرانے کی کوشش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…