اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

سری لنکن فکسنگ کیس میں ملوث افرادکے گرد گھیرا تنگ

datetime 19  جنوری‬‮  2016 |

کولمبو(نیوز ڈیسک) سری لنکن فکسنگ تنازع میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا، بولنگ کوچ انوشا سمارانائی کے کو بورڈ نے تاحکم ثانی کھیل کی تمام سرگرمیوں سے معطل کردیا، نیٹ بولر بننے والے مبینہ بکی گیان وشواجیتھ پر بھی پابندی عائد کردی گئی، پولیس کے خصوصی یونٹ کی تحقیقات جاری ہیں، ٹیم منیجر جیریل فریڈریک اور کپتان انجیلو میتھیوز کوطلب کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اوپنر کوشل پریرا نے کچھ عرصے قبل حکام کو خبردار کیا تھا کہ بکیز کی جانب سے انھیں اور اسپنر رنگانا ہیراتھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں خراب پرفارم کرنے کیلیے بڑی رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔ جس کے بعد کرکٹ بورڈ اور پولیس کے فنانشل کرائمز ڈویڑن کی جانب سے الگ الگ معاملے کی تحقیقات کا ا?غاز کیا گیا۔ایس ایل سی کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں بولنگ کوچ انوشا سمارانائیکے کو معطل کردیا گیا، ان پر الزام ہیں کہ ایک مبینہ بکی گیان وشواجیتھ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جو نیٹ بولر کی حیثیت میں ٹیم کو ٹریننگ کے دوران جوائن کیا کرتا تھا، وہ خود متحرک کرکٹر نہیں ہے۔ بورڈ کے نئے صدر تھلنگا سماتھی پالا نے کہاکہ میں نے اس بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی اور اس کی روشنی میں بولنگ کوچ اور ایک نیٹ بولر کو معطل کیا جارہا ہے، یہ دونوں تحقیقات مکمل ہونے تک معطل رہیں گے، قصور وار ثابت ہونے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔ایس ایل سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ لکشمن ڈی سلوا نے کہاکہ جیسے ہی مذکورہ کرکٹرز کی جانب سے معلومات حاصل ہوئیں، ہم نے اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن آفیشلز نے تحقیقات شروع کردیں مگر دورہ جاری ہونے کی وجہ سے زیادہ گہرائی میں نہیں جاسکے تھے، مگر اب رپورٹ مکمل کرکے بورڈ میں جمع کرادی ہے۔ دوسری جانب پولیس کے خصوصی یونٹ نے پہلے اس معاملے پر پریرا اور ہیراتھ کے بیانات ریکارڈ کیے جس کے بعد پیر کو ٹیم منیجر جیریل فریڈریک اور انجیلو میتھیوز کو طلب کیا گیا۔ فریڈریک نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا تاہم میتھیوز کی درخواست پر انھیں کسی اور دن حاضر ہونے کی اجازت دے دی گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…