پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپاٹ فکسنگ پر بھارتی کرکٹر اجیت چنڈیلا پر تاحیات پابندی

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کے قصوروار کھلاڑی اجیت چنڈیلا پر عمر بھر کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تاحیات پابندی لگانے کا فیصلہ پیر کو ممبئی میں بی سی سی آئی کی انضباطی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجیت چنڈیلا پر بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی سات دفعات کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوا ہے۔بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ چنڈیلا کے کرکٹ میچوں یا کھیل سے وابستہ کسی سرگرمی میں شرکت اور بورڈ کے معاملات سے کسی بھی قسم کا تعلق رکھنے پر تاحیات پابندی ہو گی۔2013 میں سپاٹ فکسنگ کے الزامات اور اجیت چنڈیلا سمیت دو دیگر کھلاڑیوں کی گرفتاری سے آئی پی ایل کا چھٹا ایڈیشن تنازعات کا شکار ہوگیا تھا۔دہلی پولیس نے 16 مئی 2013 کو راجستھان رائلز کے ایس سری سانت، اجیت چنڈیلا اور انکت چوہان اور 16 سٹے بازوں کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔دہلی پولیس کے مطابق ان تین کھلاڑیوں نے سٹے بازوں کے ساتھ مل کر پونے واریئرز، کنگز الیون پنجاب اور ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ فکس کیے تھے۔بعدازاں بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ستمبر 2013 میں سری سانت اور انکت چوہان پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی جبکہ چنڈیلا پر اب یہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بی سی سی آئی نے چنڈیلا کے علاوہ ایک اور مقامی کھلاڑی ہکن شاہ ہر بھی انٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پانچ سال کی پابندی لگائی ہے۔اس کے علاوہ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بورڈ کی انضباطی کمیٹی نے فکسنگ کے معاملے میں پاکستانی امپائر اسد رو¿ف کا وہ جواب مسترد کر دیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات شفاف طریقے سے نہیں ہوئیں اور اس لیے ایک نیا تحقیقاتی افسر مقرر کیا جائے۔بی سی سی آئی کے مطابق کمیٹی نے اسد رو¿ف کو تحریری جواب داخل کروانے کے لیے نو فروری تک کی حتمی مہلت دی ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…