بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

میچ فکسنگ نے ٹینس کے کھیل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)کرکٹ کے بعد ٹینس میں بھی میچ فکسنگ کا انکشاف سامنے آگیا ہے ،برطانوی نشریاتی ادارے نے خفیہ دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹینس کے16اہم کھلاڑی ومبلڈن سمیت اہم مقابلوں میں میچ فکسنگ میں ملوث رہے ،تاہم رپورٹ میں کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ہیں۔دنیا کے مہنگے ترین کھیلوں میں شمار کیے جانے والے ٹینس میں بھی اب میچ فکسنگ کی خبریں آنے لگی ہیں ، اس بات کا انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے نے خفیہ دستاویزات کے حوالے سے کیا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران ٹینس کے 16 اہم کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور ٹینس مقابلوں پر نظر رکھنے والی کمیٹی نے بھی ان کھلاڑیوں کو مشتبہ قرار دیا تھا تاہم اس کے باوجود ان کھلاڑیوں کے کھیلنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔نشریاتی ادارے کے مطابق ان مشتبہ کھلاڑیوں میں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں،کمیٹی کی جانب سے تحقیقات کا آغاز 2007 میں کیا گیا تھا جس کے دوران یہ انکشاف ہوا تھا کہ روس اور شمالی اٹلی کے شہر سسلی میں کام کرنے والے جوئے کے ادارے ایسے میچز پر ہزاروں پاؤنڈز کی رقم لگارہے تھے ، اْن میں سے 3 میچز ویمبلڈن میں کھیلے گئے تھے۔2008 ء میں ٹینس انتظامیہ کو بھیجی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کی سفارش کی گئی تھی کہ ٹینس کے 28 کھلاڑیوں سے تحقیقات کی جانی چاہئیں ، تاہم اس رپورٹ پر عمل نہیں کیا گیا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…