لاہو(نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے کوچ وقاریونس نے کہاہے کہ انگلینڈ کے خلاف تینوں20 انٹرنیشنل میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کو اسی کے میدان پر شکست دینا خوش آئند ہے۔تاہم نیوزی لینڈ ہوم گراونڈ پر آسان ٹیم نہیں ہے اور اگلا میچ پاکستان کے نقطہ نظر سے زیادہ اہم ہوگا۔ محمد حفیظ نے بہت ہی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ احمد شہزاد نے بھی ٹیم کو اچھا آغاز دیا۔جب کپتان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو ٹیم کو بھرپور حوصلہ ملتا ہے۔درحقیقت یہ آفریدی کا دن تھا جنھوں نے بیٹنگ باﺅلنگ اور فیلڈنگ ہر شعبے میں عمدہ پرفارمنس دی۔ یقیناً یہ ایک زبردست جیت ہے لیکن نیوزی لینڈ کو اگلے میچوں میں کسی صورت بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔