آکلینڈ(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ کے دوران تماشائیوں کی جانب سے محمد عامر پر انوکھا طنز کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگتنے کے بعد محمد عامر نے 5 برس بعد اپنا پہلا بین الاقوامی میچ نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا۔ میچ سے قبل کئی تجزیہ نگاروں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ محمد عامر کی میدان میں موجودگی پر تماشائیوں اور مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے ردعمل آ سکتا ہے۔اور نیوزی لیند کیخلاف میچ میں ان کا خدشہ درست ثابت ہوا۔ مجموعی طور پر تو کیوی ٹیم کے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کا رویہ محمد عامر کیساتھ ٹھیک رہا تاہم کچھ تماشائیوں کی جانب سے عامر کیلئے طنزیہ بینر آویزاں کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ “شاید عامر ہمیں سیکورٹی معاملات “فکس” کرنے میں مدد دے سکیں۔