بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل ،مزیددو بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

datetime 16  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ویسٹ انڈین ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان جیسن ہولڈر کو بورڈ کی جانب سے این او سی نہ دیے جانے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے ان کے متبادل دو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔پی ایس ایل نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر کہا کہ ویسٹ انڈین کپتان کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکن آل راو¿نڈر تھیسارا پریرا اور انگلینڈ کے فاسٹ باو¿لر جیڈ ڈرنبیک کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ہولڈر کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔بورڈ کا موقف تھا کہ ہولڈر کانٹریکٹ میں شامل کھلاڑی ہیں جنہیں پہلے ویسٹ انڈیز کرکٹ کو ترجیح دینا ہوگی۔بورڈ کے سربراہ مائیکل مرہیڈ کا کہنا تھا کہ جن تاریخوں میں پی ایس ایل کا انعقاد ہورہا ہے ان ہی تاریخوں میں قومی ون ڈے کپ کا بھی انعقاد ہوگا اس لیے ہولڈر کو این او سی جاری نہیں کیا جاسکتا۔4 سے 23 فروری کے درمیان کھیلی جانے والی پاکستان سپر لیگ میں دنیا کے نامور کھلاڑی 24 میچز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے.



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…