برسبین(نیوزڈیسک) برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 309 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جو اس نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اے جے فنچ 71، ایس ای مارش 71 اور ایس پی ڈی سمتھ 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جارج بیلی نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے 49 ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔ بھارت کی جانب سے ایشانت شرما، یادوو اور جدیجہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے تھے۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے آر جی شرما 124، ویرات کوہلی 59 جبکہ اے ایم ریھانے نے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے فولکنر 2 جبکہ جے ایس پیرس، ہیسٹنگز اور ایس ایم بولینڈ نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔