بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

نیوزی لینڈکے خلاف کامیابی کیسے حاصل کی ؟شاہد آفرید ی نے اہم رازافشاء کردیا

datetime 15  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ (نیوزڈیسک)نیوزی لینڈکے خلاف کامیابی کیسے حاصل کی ؟شاہد آفرید ی نے اہم رازافشاء کردیا. پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میچ میں فتح پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے ٗمحمد حفیظ نے اچھی اننگز کھیلی اور فاسٹ باؤلرز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میچ میں فتح پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، محمد حفیظ نے بہترین اننگز کھیل کر جیت کی بنیاد رکھی تو فاسٹ باؤلرز نے زبردست کارکردگی دکھا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ شاہد آفریدی نے کہاکہ 170 ایک اچھا ہدف تھا اور ہم پرامید تھے کیونکہ ہماری باؤلنگ لائن اس ہدف کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ بہترین ٹیم ہے جس نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف بہترین میچ کھیلے اور یہ ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔ سیریز کے دوسرے میچ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ عمر گل اور محمد عامر نے اچھی باؤلنگ کی اور وہاب ریاض نے بھی زبردست باؤلنگ کرائی، جیت کا کریڈٹ فاسٹ باؤلرز کو دوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اس سیریز کا ہر میچ اہم ہے کیونکہ ٹی 20 ورلڈکپ آ رہا ہے اور ہم ہر میچ جیت کر اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…