پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی سی بی چیئر مین شہر یار خان بھی اپنے ٹی ٹوئنٹی کپتان کی حمایت میں نکل آئے

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئر مین شہر یار خان بھی اپنے ٹی ٹوئنٹی کپتان کی حمایت میں نکل آئے اور میڈیا کو شاہد آفریدی کی بات سے درگزر کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کی اردو اچھی نہیں ہے ،بعض اوقات الفاظ نکل جاتے ہیں ، درگزر کرنا چاہیے۔شاہد آفریدی کی جانب سے میڈیا کے ساتھ بدتمیزی سے متعلق سوال پر شہر یار خان نے کہا کہ شاہد آفریدی کے معاملے کا زیادہ کچھ نہیں پتہ ،لاہور پہنچ کر معاملے کا جائزہ لوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات الفاظ کا غلط مطلب لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات الفاظ نکل جاتے ہیں بات در گزر کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ صحافی نے شاہد آفریدی سے سوال کیاآپ کی کپتانی میں ٹیم نے بیشتر ٹی 20 میچ ہارے ، اب آپ نے ایسی کیا تبدیلی کی جس سے جیت سکیں۔اس سوال پر آفریدی صحافی پر برس پڑے اور کہاکہ مجھے پہلے ہی امید تھی کہ آپ ایسے ہی گھٹیا سوال کریں گے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…