لاہور(نیوزڈیسک)…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان کا کہناہے کہ آسٹریلیا کو بنگلہ دیش میں انڈر 19ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار پر جرمانہ عائد کردیاجائے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کا بنگلہ دیش میں کھیلنے سے انکار بڑے ملکوں کی چھوٹے ملکوں کو دبائو میں لانے کی کوشش ہے ۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے سکیورٹی خدشات کے سبب اپنی انڈر 19ٹیم بنگلہ دیش نہ بھیجنے کا فیصلہ کیاہے ۔شہر یار خان نے کہاکہ آسٹریلیا کو اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے آئی سی سی سے بنگلہ دیش میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق معلوم کرنا چاہیے تھا ، صرف شک کی بنیاد پر ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرلینا تشویشناک بات ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو بنگلہ دیش میں کھیلنے سے کوئی خطرہ نہیں ہے حالانکہ پاکستانی ٹیم جب گزشتہ سال بنگلہ دیش گئی تھی تو وہاں کے شائقین نے پاکستانی ٹیم کا خیر مقدم کیاتھا
آسڑیلیاکابنگلہ دیش میں کھیلنے سے انکار،شہریارخان بنگلہ دیش کے حق میں بول پڑے
6
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں