بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

یاسر شاہ کی معطلی کےخلاف آئی سی سی سے اپیل کرنے کا فیصلہ

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کی معطلی کے خلاف اپیل کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام نے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ میں بی سیمپل نہ دینے اور معطلی کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ آئی سی سی رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے۔ پی سی بی حکام کے مطابق یاسر شاہ کے کیس میں جو معلومات چاہئیں تھیں وہ آئی سی سی نے فراہم کر دیں ہیں اور اب تمام چیزوں کا جائزہ لے کر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاہم اس کیس میں بی سیمپل نہ دینے اور معطلی کے خلاف اپیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پی سی بی کے پاس اپیل کرنے کیلئے مزید سات دن باقی ہیں اور اس دوران تمام قانونی ماہرین سے مشاورت کے ساتھ کیس تیار کر کے آئی سی سی میں اپیل دائر کی جائے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر کسی کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ جائے تو اس کے بعد صرف دو آپشنز ہوتی ہیں جن میں سے ایک بی سیمپل کیلئے جانا ہے یعنی جس کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہو اس کا ایک اور ٹیسٹ ہوتا ہے لیکن ایسا کرنے پر اگر نتائج مثبت ہوں تو کھلاڑی کو زیادہ سزا ملنے کے امکانات ہوتے ہیں۔ چونکہ یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ میں مقدار کم ہے اس لئے پی سی بی نے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یاسر شاہ کو اگر سزا بھی ملے تو وہ کم دورانیے کی ہو اور وہ جلد از جلد قومی ٹیم کا حصہ بن سکیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…