بیونس آئرس(نیوزڈیسک) ڈاکار ریلی دو ہزار سولہ کے آغاز پر شرکاءاور شائقین کواس وقت مایوسی ہوئی جب انتظامیہ کو بارش اور خراب موسم کی وجہ سے ریلی کا پہلا مرحلہ منسوخ کرنا پڑا۔ کار ریلی کا پہلا مرحلہ منسوخ کئے جانے کے باوجود مقابلے کے شرکاءدوسرے مرحلے کی تیاری کیلئے رواں دواں ہیں۔اس دوران چین کی خاتون کارڈرائیور کی گاڑی بے قابو ہو کر شائقین پر چڑھ گئی جس کی زد میں آنے والے کئی شائقین زخمی ہوئے۔ شدیدزخمیوں کوہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ دوسری طرف بارش کی وجہ سے ریلی کے روٹ پر کئی مقامات پر پانی بھر جانے سے ڈرائیورز کو شدید مشکلات درپیش رہیں جبکہ ریلی کے ساتھ ہیلی کاپٹر بھی پرواز نہیں کر پائے۔