بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

نجم سیٹھی نے ایک بار پھر پاک بھارت سیریز کی نوید سنا دی

datetime 4  جنوری‬‮  2016
Najam Sethi, interim chairman of the Pakistan Cricket Board (PCB), addresses a press conference in Lahore on June 24, 2013. Pakistan's interim cricket chief said he would ask the sport's governing body to reduce a five-year ban against promising fast bowler Mohammad Aamer for spot fixing. AFP PHOTO/ Arif ALI
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایگزیکٹو کمیٹی چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ حالیہ نواز-مودی ملاقات کے بعد تین سے چھ ماہ میں مودی سرکار سے بی سی سی آئی کو پاک-انڈیا سیریز کی اجازت ملنے کی امید ہے۔خیال رہے کہ ہندوستانی وزیراعظم 25 دسمبر کو پاکستان کے مختصر دورے پر آئے تھے جس کے دوران انہوں نے رائیونڈ میں شریف خاندان کی رہائش گاہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود لوگوں سے ملاقات کی۔مودی کے اچانک دورہ پاکستان کے بعد نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی بلکہ کرکٹ روابط بحال ہونے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا بی سی سی آئی پاک-انڈیا سیریز کے لیے پوری طرح تیار تھا لیکن مودی سرکار سے اجازت نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم کی حالیہ ملاقات کے بعد امید ہے کہ رواں سال مختصر پاک-انڈیا کرکٹ سیریز منعقد ہوجائے گینجم سیٹھی نے کہا کہ فاسٹ باو ¿لر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے عوامی دباو ¿ تھا جس کے بعد ان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ محمد عامر کو اب ساتھی کھلاڑیوں سے بناکر رکھنا ہوگی اور کسی تنازع سے بچنا ہوگا۔اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزا کاٹ چکے فاسٹ باو لر کو حال ہی میں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس سے قبل دورے کے ٹریننگ کیمپ میں عامر کی شمولیت پر ون ڈے کپتان اظہر علی اور آل راو نڈر محمد حفیظ نے کیمپ کا بائیکاٹ کردیا تھا جس پر پی سی بی چیئرمین شہریار خان کو مداخلت کرنا پڑی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…