اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان جمعرات تک متوقع ہے۔ فاسٹ بالرعمرگل، جنید خان اورعماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوگی، نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے میچزکی سیریزکےلئے سلیکٹرزنے کھلاڑیوں کے ناموں پرمشاورت شروع کردی۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان جمعرات کوکئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریزکےلئے اسکواڈ میں شامل سہیل تنویر، عامریامین، عمران خان جونئیر، رفعت اللہ مہمند اوربلال آصف کوڈراپ کردیا جائےگافاسٹ بالرعمرگل، جنید خان اورآل راﺅنڈرعماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوگی ¾مڈل آرڈربیٹسمین صہیب مقصود اوربابراعظم کے درمیان ٹائی ہے ¾اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ محمد عامرکی ٹیم میں شمولیت نیوزی لینڈ کے ویزے سے مشروط ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اٹھارہ کھلاڑیوں کے ویزے موصول ہوگئے ہیں جن میں محمد عامر کا ویزہ شامل نہیں ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق دستاویزات کی عدم دستیابی کے باعث عامر کی ویزہ درخواست جمع نہیں کروائی گئی ۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان جمعرات تک متوقع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، ”بڑا فیصلہ” ہو گیا
-
مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی
-
دوست کے گھر سے نیم برہنہ حالت میں ٹھیکیدار کے 26 سالہ بیٹے کی نعش برآمد
-
سید اقرارالحسن کے ساتھ جملہ بازی کرنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا گیا
-
پاکستان میں عید الاضحی کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
وزٹ ویزا پر حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر



















































